ایمن سلیم کبریٰ اور گوہر کی حمایت میں سامنے آگئیں

ایمن سلیم کبریٰ اور گوہر کی حمایت میں سامنے آگئیں

جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔
ایمن سلیم کبریٰ اور گوہر کی حمایت میں سامنے آگئیں

Webdesk

|

24 Feb 2025

لاہور: پاکستانی اداکارہ کبری خان اور مرزا گوہر رشید کو اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔

جوڑی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے  سوشل میڈیا پر اسٹوری میں لکھا کہ غیر ضروری اور اخلاقی پولیسنگ جو ہر بار ہوتی ہے لیکن ہر کوئی اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مشہور جوڑے نے مکہ میں اپنا نکاح کیا، اسے سادہ رکھا اور پھر اپنی شادی کو جس طرح چاہا منایا، اس سے آپ کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ کیوں لوگوں کیلئے دوسرے کی خوش میں خوش رہنا اتنا مشکل ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی کسی دوسرے کے اخلاص اور ایمان پر سوال نہیں اٹھا سکتا کہ وہ اپنی خوشی منانے کا انتخاب کیسے کرتے ہیں، ایمان ذاتی ہے، جشن ذاتی ہے۔

 اگر آپ خوشی کو اپنے اندر نہیں پا سکتے تو دوسروں کے لیے خوش رہیں اور اپنے کام سے کام رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے اداکار کبری خان اور گوہر رشید نے اپنے نکاح کو بالکل سادہ رکھتے ہوئے مکہ مکرہ میں کیا تھا اور ساتھ ہی عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!