شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاتھا۔
شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

Webdesk

|

5 May 2024

کراچی:شہر قائد میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہاتھاکہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

مبشر قدیر عباسی کے مطابق دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیاگیاہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!