علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے اگلی سماعت پر ہر صورت میں پیش کرنے جا حکم دے دیا
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2025

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ 

جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل عدالت میں آئے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!