عمران خان کو نیا عہدہ مل گیا

ویب ڈیسک
|
3 Jun 2025
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل میں موجود اپنے بانی اور سابق چیئرمین عمران خان کو پارٹی کا "پیٹرن انچیف" مقرر کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے.
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے سیاسی اور گورننس معاملات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ خود پارٹی چیئرمین کے طور پر ڈپلومیٹک رابطوں اور عدالتی معاملات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان اب بھی پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں، جب کہ باقی قیادت ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھائے گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی تحریک تیز کی جائے گی، جس میں عوامی مسائل اور "فوجی عدالتوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات" کو اہمیت دی جائے گی۔
Comments
0 comment