عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پہاڑ سے گر گئیں
جمائما کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹائون میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں
Webdesk
|
7 Jan 2025
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔
جمائما کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹائون میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا۔
جمائما کو ایک تصویر میں وہیل چیئر پر طبی امداد کے لیے لے جاتے بھی دیکھا گیا تھا۔ جمائمہ نے اپنی ٹانگ پر پلستر لگے اسپتال کے کمرے میں بیساکھیوں کے سہارے تصویر کے لیے مسکرا کر پوز بھی دیا تھا۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کیپ ٹاون میں تہوار کا وقفہ کے نام سے پوسٹ بھی کی۔
Comments
0 comment