عمران خان مذاکرات کیلیے تیار، تین شرائط رکھ دیں
ویب ڈیسک
|
13 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔
انہوں نے جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری 3 شرائط ہیں۔
عمران خان کی 3 شرائط
پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ میں نے جنرل باجوہ سے 2 مرتبہ مذاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اُس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مینڈیٹ پر پڑنے والا ڈاکا نہیں بھولا جاسکتا، مگر اب خوشی ہے کہ ججز قانون کیلیے کھڑے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں جلد بھوک ہڑتال کرونگا، جس کے ذریعے ہم عالمی سطح پر مسائل و معاملات کو اجاگر کریں گے۔
Comments
0 comment