عمران خان اور چاہنے والوں کیلیے بہت بری خبر
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2024
عدالت سے عدت میں نکاح کیس میں بریت کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کیخلاف نیب ریفرنس بناکر گرفتاری کی گئی اور اب لاہور میں درج نو مئی کے مقدمات میں بھی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نو مئی اور 10 مئی سے متعلق درج مقدمات پر سوالات کیے۔
پنجاب پولیس کی گیارہ رکنی ٹیم نے عمران خان سے جناح ہاؤس ، عسکر ی ٹاور اور شادمان تھانہ حملہ کیس میں پیشرفت کی جبکہ انہیں کچھ فوٹیجز بھی دکھا کر سوال جواب کیے۔
نو اور دس مئی سے متعلق کیس میں لاہور پولیس نے عمران خان کی باضابطہ گرفتاری بھی ڈالی جبکہ تفتیشی ٹیم پہلی کارروائی کے بعد جیل سے واپس روانہ بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقدمات کی سماعت آج ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا اور پولیس اُن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروا رکھی ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی اس وقت جیل میں ہیں اور ایک کیس سے رہائی ملنے کے بعد انہیں دوسرے مقدمات میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی جارہی ہے، حکومت نے نیب ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں تفتیش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
Comments
0 comment