آپریشن عزم استحکام کیلیے 20 ارب روپے کی منظوری
Webdesk
|
22 Aug 2024
اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کیلئے فنڈز کی منظور دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، رواں مالی سال میں آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی بھی اجازت دے دی، وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی برآمد کی سمری پیش کی گئی تھی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے چینی کی برآمد بینک چینلز کے ذریعے مشروط ہوگی، برآمد ایل سی کھلنے کے 60 روز کے اندر کی جا سکے گی۔
چینی کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی صورت میں برآمد فیصلے پر نظر ثانی ہوگی، حکومت ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دے دی، ایف سی خیبرپختونخوا کے لئے 27 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی، ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی اخراجات کیلئے 1 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی۔
Comments
0 comment