بجٹ 2025، دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

Webdesk
|
10 Jun 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025ـ26 پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025ـ26 پیش کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
رواں سال دفاع کے لیے 2122ارب روپے مختص کیے گئے رواں سال دفاع پر اخراجات 2181ارب تک پہنچ جائیں گے ۔
بری فوج کے لیے آئندہ سال 1165ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے، رواں سال بری فوج کے لیے 1ہزار9ارب روپے مختص کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال بری فوج کے اخراجات کا نظر ثانی اخراجات کا تخمیہ ایک ہزار 58 ارب روپے لگایا گیا۔
پاک فضائیہ کے لیے آئندہ مالی سال پانچ سو 20ارب 74کروڑمختص کرنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال پاک فضائیہ کے لیے 451ارب روپے مختص کیے گئے پاک بحریہ کے لیے آئندہ مالی سال 265 ارب 97 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
رواں مالی سال پاک بحریہ کے لیے 230 ارب روپے مختص کیے گئے، رواں مالی سال بحریہ کے نظر ثانی شدہ اخراجات 238ارب روپے سے بڑھ جائیں گے۔
Comments
0 comment