بلاول اپنی توجہ سندھ کو بہتر کرنے پر مرکوز کریں: مریم نواز

بلاول اپنی توجہ سندھ کو بہتر کرنے پر مرکوز کریں: مریم نواز

آپ عوام کو اپنی کارکردگی نہ بتا سکے اور نہ کوئی روڈ میپ بتا سکے
بلاول اپنی توجہ سندھ کو بہتر کرنے پر مرکوز کریں: مریم نواز

Webdesk

|

28 Jul 2026

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی توجہ سندھ کی بہتری پر مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکنوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں. آزاد کشمیر کے عوام نے نواز شریف کی موجودگی اور لیڈرشپ کو سراہا، عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں، (ن) لیگ نے الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے سر کر لیا۔مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کی سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتی ہوں کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتی ہیں، آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نہیں جیتی تو آپ نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔بلاول صاحب آپ کے پاس عوام کو بتانے کیلیے پرفارمنس اور نہ کوئی ریکارڈ تھا۔

آپ عوام کو اپنی کارکردگی نہ بتا سکے اور نہ کوئی روڈ میپ بتا سکے لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی توجہ سندھ کی بہتری پر مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتی ہوں کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتی ہیں، آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نہیں جیتی تو آپ نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔بلاول صاحب آپ کے پاس عوام کو بتانے کیلیے پرفارمنس اور نہ کوئی ریکارڈ تھا۔ آپ عوام کو اپنی کارکردگی نہ بتا سکے اور نہ کوئی روڈ میپ بتا سکے۔

آزاد کشمیر کے عوام کو کن سہولتوں کی ضرورت ہے شائد آپ نہ سمجھ سکے۔ سیاسی بیان بازی اور رونے دھونے سے بات نہیں بنتی کیونکہ آج عوام باشعور ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سندھ میں 17 سال مسلسل حکومت کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے، پرفارمنس ہوتی تو ان کو ہمارے اوپر تنقید کرنے کا وقت نہ ملتا، وہ شائد بھول گئے ہیں کہ پچھلے ایک سال سے آزاد کشمیر میں انہی کی حکومت ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے درخواست ہے کہ اپنی توجہ سندھ کو بہتر کرنے پر مرکوز کریں، سندھ اور کراچی سے جو بھی پنجاب آتا ہے وہ کہتا ہے ہمیں پنجاب جیسا سندھ اور لاہور جیسا کراچی چاہیے.بلاول بھٹو زرداری تھوڑی سے محنت کریں تو سندھ میں بہت صلاحیت ہے بہت ترقی کر سکتا ہے.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!