برکھا دت اخلاقیات بھولیں تو حنا ربانی کھر نے کیا کیا؟

برکھا دت اخلاقیات بھولیں تو حنا ربانی کھر نے کیا کیا؟

برکھا دت کو اس سے قبل پاکستانی انفلوئنسر نے آڑے ہاتھوں لیا تھا
برکھا دت اخلاقیات بھولیں تو حنا ربانی کھر نے کیا کیا؟

ویب ڈیسک

|

16 May 2025

لندن: پیئرز مورگن کے مشہور ٹاک شو میں بھارتی صحافی برکھا دت کے نامناسب رویے اور حنا ربانی کھر کو بات کرنے کا مناسب موقع نہ دینے پر پاکستانی میڈیا، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین یک زبان ہو کر سابق وزیر خارجہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

پیئرز مورگن کے یوٹیوب شو 'Piers Morgan Uncensored' میں پاک بھارت تعلقات پر خصوصی گفتگو ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور یوٹیوبر شہزاد غیاث شیخ نے کی۔

بھارت کی جانب سے برکھا دت اور رنویر الہ آبادیا شریک ہوئے،

شو کے دوران حقائق بیان کرنے پر برکھا دت کا مسلسل مداخلت کرتی اور بات کاٹتی رہیں جبکہ انہوں نے سچ سُن کر بے زاری ظاہر کی اور جب حنا ربانی کھر نے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی تو پھر برکھا دت طیش میں آگئیں۔

حنا ربانی کھر نے شو میں کہا کہ بھارت کو الزامات کے بجائے پہلگام حملے پر پاکستان جیسا پختہ ردعمل دینا چاہیے تھا۔ ہم ثبوتوں کی بنیاد پر حقائق سامنے لاتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "میں بھارت سے کوئی موازنہ نہیں چاہتی، ایسے ملک سے برابری کی خواہش کیسے کی جا سکتی ہے جو بغیر ثبوت کے حملے کرتا ہے؟"

اس پر برکھا دت آپے سے باہر ہوئیں اور چیخ چیخ کر بات کرنے لگیں جس پر حنا ربانی کھر نے احتجاج شو کو چھوڑ دیا۔

حنا ربانی کھر کے احتجاج پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن سے اظہار یکجہتی کیلیے ہیش ٹیگ (اسٹینڈ ودھ حنا کھر) چلایا اور برکھا دت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!