بڑا دن، پی آئی اے کی پرواز 4 سال 6 ماہ بعد پہلی بار یورپ کیلیے روانہ ہوگی

بڑا دن، پی آئی اے کی پرواز 4 سال 6 ماہ بعد پہلی بار یورپ کیلیے روانہ ہوگی

پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 سے 329 مسافر فرانس جائیں گے
بڑا دن، پی آئی اے کی پرواز 4 سال 6 ماہ بعد پہلی بار یورپ کیلیے روانہ ہوگی

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2025

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا جہاز تقریبا ساڑھے چار سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد آج 350 سے زائد مسافروں کو لے کر یورپ روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ خان کے مطابق پرواز PK-749 اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہو گی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس پرواز کی کلب کلاس کی 35 نشستوں سمیت تمام 329 نشستیں فروخت ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پیرس سے اسلام آباد واپسی کی پرواز کی بھی تمام نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد-پیرس روٹ پر آئندہ تین دوطرفہ پروازوں کے ٹکٹ بھی مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں، جو یورپ میں پی آئی اے کی خدمات کے لیے زبردست طلب کا مظہر ہے۔

کوڈ شئیرنگ معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر پیرس سے آگے ایئرفرانس کی پروازوں کے ذریعے برطانیہ اور یورپ کے 21 مختلف شہروں تک جا سکیں گے جبکہ ان پروازوں کے ٹکٹ پی آئی اے ہی فراہم کرے گی۔

ترجمان نے یورپ سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کی مانگ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "یورپ سے پاکستان آنے کے لیے مسافروں کی زبردست طلب ہے، اور ہماری ابتدائی کامیابی اس حقیقت کو مزید واضح کرتی ہے۔"

یہ بحالی نہ صرف پی آئی اے کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ یورپ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی خوشخبری ہے، جو براہ راست پروازوں کے ذریعے سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!