بڑا فیصلہ، کرم میں امن و امان کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہوں گے

بڑا فیصلہ، کرم میں امن و امان کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہوں گے

وزیراعلی کے پی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بڑے فیصلے
بڑا فیصلہ، کرم میں امن و امان کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہوں گے

آفتاب مہمند

|

28 Nov 2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم میں متحارب گروپوں کے درمیان 10 دن کے لیے سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  علاقے میں پائیدار امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کرم میں متحارب فریقین کے درمیان 10 دنوں کے لئے سیز فائر ہوا ہے، مسلئے کے پر امن حل کے لئے  مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے تمام اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کئے جائیں گے، جبکہ علاقے میں ہونے والی نقصانات کے ازالے کے لئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا اور علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لئے سکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں ہونے والی مالی نقصانات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا جلد مداوا ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیوں کو جلد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،  صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!