بشام خودکش حملہ: 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار
Webdesk
|
1 Apr 2024
پشاور:سی ٹی ڈی نے بشام خودکش حملہ کیس ٹریس کرکے درجن سے زائد دہشت گرد و سہولت کار گرفتار کرلئے۔
سی ڈی ٹی ذرائع کے مطابق شانگلہ بشام میں غیر ملکیوں پر حملے میں ملوث اہم کمانڈر اور دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے، ملوث نیٹ ورک کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ دہشت گرد داسو بس حملے میں بھی ملوث اور مطلوب تھا، خودکش حملہ اور کا تعلق افغانستان سے ہے، خودکش حملہ اور کو افغانستان سے پہاڑی راستوں کے زریعے لانے والا کمانڈر بھی گرفتارکرلیا گیا۔
حملے میں ملوث سہولت کاروں سمیت درجن سے زائد دہشت گرد گرفتار جبکہ گرفتار ہونے والوں میں چار سہولت کار بھی شامل ہیں، افغانستان میں بارود سے بھری خودکش گاڑی کو چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچاگیا تھا۔
سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیم ذرائع کے مطابق گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو دو لاکھ 50 ہزار روپے کرایہ دیا گیا تھا، خودکش حملہ اور کے موبائل سم سے اہم گرفتاریاں کی گئی۔
موبائل سم جس شخص کے نام سے رجسٹرڈ تھا اس نے دوسرے اور دوسرے نے خودکش حملہ کو دیاتھا، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شانگلہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ میں 10 دن تک 500 روپے فی دن کرایہ پر پارک کی گئی تھی۔
خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایاگیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والوں میں ایک سہولت کار کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، حملے کے ماسٹر مائنڈ حضرت بلال داسو ڈیم حملے میں بھی براہ راست ملوث اور مطلوب ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اور کے دو ساتھی بھی گرفتار کرلئے گئے جبکہ حضرت بلال کی گرفتاری جلد متوقع ہے، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سملگر کے ذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔
Comments
0 comment