بشریٰ بی بی کو ڈی چوک پر اکیلا نہیں چھوڑا، علی امین گنڈا پور

بشریٰ بی بی کو ڈی چوک پر اکیلا نہیں چھوڑا، علی امین گنڈا پور

بشری بی بی کا بیان اُن کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
بشریٰ بی بی کو ڈی چوک پر اکیلا نہیں چھوڑا، علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر بشریٰ بی بی کو اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ احتجاج والے روز سارا وقت اُن کے ساتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا اور انہیں وہاں سے لے کر آیا، اُن کا بیان ذاتی رائے ہے جس کے بارے میں وہ خود بتا سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ وہ کسی اور کے بارے میں بات کررہی ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم پانی پت کی طرح حملے کرتے رہیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!