ڈکی بھائی سے رشوت لینے کا معاملہ، گرفتار افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ کی رقم برآمد
 
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے رشوت کے الزامات میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے چھ افسران سے سوا چار کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ایف آئی اے نے تفتیشی پیش رفت سے متعلق رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ملزمان سے کل 4 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ روپے اور ملزم علی رضا سے 70 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے ان افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، جن سے تفتیش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment