ڈی چوک احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

ڈی چوک احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا، 10 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں خارج
ڈی چوک احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2025

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج سے گرفتار ہونے والے 150 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 10 سے زائد کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جن ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں انہیں رہا کیا جائے اور دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!