فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Webdesk

|

13 Apr 2025

کراچی: جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق حافظ نعیم نے کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔

حافظ نعیم نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈان ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!