فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقاریب پر مکمل پابندی ہوگی، وزیر اعظم

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقاریب پر مکمل پابندی ہوگی، وزیر اعظم

شہری سال نو کی آمد پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، نگراں وزیراعظم کی اپیل
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقاریب پر مکمل پابندی ہوگی، وزیر اعظم

Webdesk

|

28 Dec 2023

 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی آمد پر کوئی تقریب نہیں ہوگی اور عوام بھی مکمل اظہار یکجہتی کیلیے جشن نہ منائیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ اور سال نو پر کسی بھی قسم کے جشن سے گریز کریں اور سادگی سے سال 2024 کو خوش آمدید کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’نہتے فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلیے حکومت کی طرف سے سال نو کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب پر مکمل پابندی ہوگی، یہ فیصلہ فلسطین کی تشویشناک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’قابض اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر کے بعد سے فسلطینیوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، اب تک وہاں پر بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد نہتے شہری شہید ہوچکے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ شدید رنج و غم میں ہے‘۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری خون ریزی کو رکنے کے لیے عالمی فارمز پر آواز اٹھا رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھے گا جبکہ ہم نے فلسطینیوں کیلیے دو امدادی کھیپ بھیجیں ہیں اور تیسری جلد روانہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور اردن کے ساتھ مل کر پاکستان غزہ سے زخمیوں کے انخلا اور جنگ بندی کو روکنے پر بھی بات چیت کررہا ہے جبکہ مسلسل مذکورہ ممالک سے رابطے میں بھی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!