حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن: 2 دن میں 51 ہزار عازمین رجسٹرڈ
Webdesk
|
24 Jun 2026
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے 2 دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل سے 46 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے 5 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 41 ہزار افراد نے سرکاری اسکیم، 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے 24 ہزار، سندھ سے 16 ہزار، خیبر پختون خوا سے 7 ہزار، اسلام آباد سے 3 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی جبکہ بلوچستان سے 8 سو، کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد، 21 ہزار خواتین شامل ہیں، رجسٹرڈ عازمینِ حج میں 30 سے 48 سال کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔
Comments
0 comment