حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
Webdesk
|
24 Mar 2024
حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے تاجروں کی لازمی رجسٹریشن کیلئے اسکیم کے مسودے کا ایس آر او جاری کر دیا۔
تاجر و اسٹیک ہولڈرز سات دن میں آراء و اعتراضات جمع کرواسکیں گے جبکہ مقررہ معیاد کے موصول ہونیوالے اعتراضات قبول نہیں ہونگے۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے اسکیم لاگو کردی جائے گی،،، جس کا اطلاق یکم اپریل اور ٹیکس وصولی پندرہ جولائی سے ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق ری ٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن ابتدائی طور پر 6 بڑے شہروں میں ہوگی،ان بڑے شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔
اسٹورز،دکانیں، ویئر ہاوسز اور کاروباری دفاتر رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے،ری ٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے پر تاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی۔ تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائے گا،ہر دکاندار کو کم از کم سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملے گی۔
اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا،پہلی ٹیکس وصولی پندرہ جولائی سے ہوگی، قانون پر عمل نہ کرنے پر نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی۔ تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔
Comments
0 comment