ہیڈ کوارٹر میں ایک رات گزرنے کے بعد رمضان چھیپا کا امریکا سے آئی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف

ہیڈ کوارٹر میں ایک رات گزرنے کے بعد رمضان چھیپا کا امریکا سے آئی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف

رمضان چھیپا نے خاتون کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس پر خاتون نے انہیں خاموش بھی کروایا
ہیڈ کوارٹر میں ایک رات گزرنے کے بعد رمضان چھیپا کا امریکا سے آئی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2025

فلاحی تنظیم چھیپا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکا سے شوہر کی تلاش میں پاکستان آنے والی خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ بیمار ہے۔

جمعے کی صبح چھیپا ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ بے گھر خاتون کو چھیپا فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ "ذہنی طور پر پریشان" دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم ان کا خیال رکھ رہے ہیں، ہماری خواتین رضاکار رات بھر ان کے ساتھ رہیں، اور میں ان کی حالت کی وجہ سے سو نہیں سکا۔"

انہوں نے مزید کہا، "وہ مختلف باتیں کررہی ہے،  کبھی کسی چیز کے بارے میں بات کرتی ہیں اور کبھی کسی اور چیز کے بارے میں۔ میں ان کے خاندان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر یہاں آئیں اور انہیں اپنے ساتھ لے جائیں کیونکہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہیں۔"

رمضان چھیپا نے کہا، "میں ان کی تکلیف مزید نہیں دیکھ سکا، کیونکہ وہ ایک ماہ سے بے گھر ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں انہیں یہاں لایا ہوں۔" رمضان چھیپا نے نڈال میمن سے بھی اپیل کی کہ وہ خاتون سے ملاقات کرلیں میں خود اس مسئلے کو عزت کے ساتھ حل کروا دوں گا کیونکہ ہم سب اس معاملے کو عزت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔"

اونجا اینڈریو رابنسن ن، رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملکsettleہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں جلد ہی اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جاؤں گی۔"

مزید برآں، انہوں نے حکومت پاکستان سے 100,000 ڈالر کا مطالبہ کیا۔

رمضان چھیپا نے بتایا تھا کہ وہ خاتون کو ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن سے شیلٹر ہوم لائے تھے کیونکہ وہ ایک ماہ کی بے چینی کی وجہ سے بیمار ہو گئی تھیں۔

رمضان چھیپا نے مزید کہا، "خاتون میری بہن کی طرح ہے اور میں نے ان کے لیے رہائش کا انتظام کیا ہے۔ وہ یہاں جب تک چاہیں رہ سکتی ہیں۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!