جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

Webdesk

|

22 Jun 2025

جماعت اسلامی کی جانب سے  ایران پرامریکی حملے کے خلاف کل بروز پیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!