کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ

کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ

کراچی کا تین ارضی پلیٹوں انڈین، یورشین اور عربین کے باہمی ٹکرا کے مقام پر قریب واقع ہونا بھی وجہ ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ

Webdesk

|

11 Jun 2025

سنگاپور کی نانینگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7سینٹی میٹر دھنس چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے دھنسنے کی رفتارچینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں تیز ترین ہے، اس کی وجہ زیرزمین پانی نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔

کراچی کا تین ارضی پلیٹوں انڈین، یورشین اور عربین کے باہمی ٹکرا کے مقام  پر قریب واقع ہونا بھی وجہ ہے۔

اس کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سمندری پانی میٹھا بنانے کے پلانٹ لگانا اور بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پانی نکالنے اور عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں شہرکے مزید علاقے دھنسنے کے علاوہ  زلزلے آ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!