کراچی میں آج رات بارش کا امکان

کراچی میں آج رات بارش کا امکان

آئندہ 2 سے3 روز کے دوران شہر قائد میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے
کراچی میں آج رات بارش کا امکان

Webdesk

|

14 Jul 2024

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور  مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3 روز کے دوران شہر قائد میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی خدشہ نہیں اور اسی دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

آج شام یا رات میں کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ 18یا 19 اپریل کو مون سون کا ایک اور اسپیل کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!