کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Webdesk

|

7 Jul 2024

شہر قائد میں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق اس وقت شہر میں مغربی سمت سے17کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔کراچی کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!