کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا
کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ وسیم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کارخانے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ قبرستان کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں جہاں اس کی شناخت 50 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ متوفی الیکٹریشن تھا جسے گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگا تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!