کراچی اور لاہور کے فضائی راستوں سے متعلق اہم اعلان
پی اے اے کی جانب سے نوٹم جاری
Webdesk
|
26 Oct 2025
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں آئندہ ہفتے کے لیے چند پروازوں کے راستوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تبدیلی اس لئے کی جارہی ہے کہ فضائی ٹریفک کی مسلسل حفاظت اور موثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ پابندیاں 28 اکتوبر 2025 بروز منگل صبح 5 بج کر ایک منٹ سے موثر ہوں گی اور بدھ 29 اکتوبر 2025 صبح 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔
نوٹم میں مزید کہا گیا کہ یہ ایک معمول کی حفاظتی اور عملی نوعیت کی کارروائی ہے، یہ قدم آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ فضائی ٹریفک کے مثر انتظام اور حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔
Comments
0 comment