خیبرپختونخوا حکومت کا 5ویں جماعت تک کے طالب علموں کو مفت کھانا دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا 5ویں جماعت تک کے طالب علموں کو مفت کھانا دینے کا فیصلہ

70 ہزار بچوں کو روزانہ ایک وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا، بریفنگ
خیبرپختونخوا حکومت کا 5ویں جماعت تک کے طالب علموں کو مفت کھانا دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول کے طلبا کو مفت کھانے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لئے مفت "اسکول کھانہ پروگرام" شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے پرائمری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی طور ایبٹ آباد اور سوات میں اس پروگرام کو بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور پھر دائرہ کار کو صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی شروع کیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت کم و بیش 70 ہزار بچوں کو روزانہ مفت اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا اور اس پروجیکٹ پر سالانہ پچاس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسے صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے محکمہ سماجی بہبود اور نجی فلاحی تنظیم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔  اجلاس میں پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیشرفت کے لئے محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کے حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مذکورہ کمیٹی اس سلسلے میں تمام جزئیات کو حتمی شکل دے کر حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کرے گی۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ پروگرام موجود صوبائی حکومت کا ایک اور اہم فلاحی اقدام ہے، پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کے بچوں کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا، اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی، لوگوں پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن کا حصہ ہے اور موجود صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق اس طرح کے مزید فلاحی منصوبے بھی شروع کرے گی۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل کو جلد سے جلد حتمی شکل دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!