خیبرپختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

خیبرپختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

قرارداد فضل الہی نے پیش کی، ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلی
خیبرپختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

خیبرپختونخوا کو 15 روپے میں بجلی فراہم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے قرار داد پیش کی۔

اس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے۔

ایوان نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کو فی یونٹ بجلی 10 سے 15 روپے میں فراہم کی جائے۔ ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!