لکی مروت میں مسلح افراد کا دھاوا، 17 سویلینز کو اغوا کرلیا گیا

لکی مروت میں مسلح افراد کا دھاوا، 17 سویلینز کو اغوا کرلیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تصدیق کردی، 8 بازیاب
لکی مروت میں مسلح افراد کا دھاوا، 17 سویلینز کو اغوا کرلیا گیا

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل سے فتنہ الخوارج نے 17 سویلین محنت کشوں کو بھتہ خوری کیلیے اغوا کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے مسلح دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے 17 سویلین کو کبل خیل سے اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے  سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو  بھی آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان  اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  اب تک آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، انشاء اللّٰہ اور اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ورکرز کو بھتہ اور تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!