الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
ایسے فیصلوں سے شفافانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن
ویب ڈیسک
|
27 Dec 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کیاہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق م الیکشن کمیشن کے کے لئے بہت مشکل ہوگا جس طرح اس کے کام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے بلے کے نشان کو بحال کیا تھا۔
عدالتی فیصلے کو الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے شفاف انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔
Comments
0 comment