لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

کارکنوں کی گرفتاریاں روکی جائیں، جلسوں کی اجازت دی جائے، درخواست پر فوری سماعت کی استدعا
لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرلیا،فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے لیول پلینگ فیلڈ کیلئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بائیس دسمبر کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی داد رسی کرے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے 22 دسمبر کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پرعمل نہیں کیا،صوبائی الیکشن کمشنر نے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے اور تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں،قائدین، تائید اور تجویز کنندگان کی گرفتاری سے روکا جائے جبکہ انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے۔

میڈیا پر مساوی کوریج دی جائے۔درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!