مجسٹریٹ نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کردیا
پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد وکلا کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
Webdesk
|
14 Jul 2024
اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مقدمے سے بری کر دیا۔
صنم جاوید کے ریمانڈ پر ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے بریت کی استدعا منظور کر لی۔
پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد وکلا کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
Comments
0 comment