ملائیکہ بخاری کی بہن انتقال کرگئیں

ملائیکہ بخاری کی بہن انتقال کرگئیں

ملائیکہ بخاری کی بہن آسٹریلیا میں مقیم تھیں
ملائیکہ بخاری کی بہن انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور وکیل ملائیکہ بخاری کی بہن آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی بہن کے انتقال کی خبر شیئر کی اور بتایا کہ "ہم نے ابھی اپنی پیاری بہن کو برسبین میں دفن کیا ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ براہ کرم میری بہن سیدہ ارم علی بخاری کی مغفرت کے لیے دعا و سورہ فاتحہ پڑھ کر انہیں بخش دیں۔

واضح رہے کہ ملائیکہ بخاری کی بہن آسٹریلیا میں وینٹی لیٹر پر تھیں تو انہوں نے مریم نواز سے نام ای سی ایل سے نکلوانے کی استدعا کی تھی۔

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری اقدامات کر کے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوا دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!