مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کی مبارک باد والے پوسٹر آویزاں

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کی مبارک باد والے پوسٹر آویزاں

پوسٹر سری نگر، بانڈی پورہ، ڈوڈہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں یوم پاکستان پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کی مبارک باد والے پوسٹر آویزاں

Webdesk

|

23 Mar 2024

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سمیت مختلف علاقے میں یوم پاکستان پر مبارک باد کے پیغامات والے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر سری  نگر، بانڈی پورہ، ڈوڈہ اور دیگر علاقوں  میں  چسپاں  کیے گئے پوسٹرز میں یوم پاکستان پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں  کی طرف سے دیواروں، کھمبوں،ستوں  وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف فرمان ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ اور معروف حریت قائد شہید سید علی گیلانی کا مشہور نعرہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ درج ہیں۔

پوسٹروں پر مصور پاکستان علامہ محمد اقبال، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،شہید ملت لیاقت علی خان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

پوسٹروں  میں  لکھا کشمیریوں نے ایک بار پھر بھارت سے آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’جموں  و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں، جموں  و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، بھارت نے قبضہ کر کے جنت نظیر وادی کو کو فوجی چھاونی میں  تبدیل کر دیا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پوسٹروں میں لکھی گئی تحریر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے اور برصغیر کے مسلمانوں  کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے انکے بے مثال قائدانہ کرداراور جدوجہد کی تعریف کی گئی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹر بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ کشمیری کسی صورت جابرانہ تسلط تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔

 پوسٹر ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!