امریکی ٹیرف کے جواب میں پاکستان کا حیران کن اقدام

ویب ڈیسک
|
16 Apr 2025
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف پر تحفظات ہیں، تاہم حکومت کا جوابی ٹیرف لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر عارضی طور پر 29 فیصد ٹیرف میں نرمی کا اعلان کیا ہے، لیکن 10 فیصد ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ "کم از کم 10 فیصد ٹیرف تو ہے ہی، اس کے علاوہ اضافی ٹیرف بھی عائد کیے گئے ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں اس معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔"
جوابی ٹیرف کے امکان پر ان کا کہنا تھا، "اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہم امریکہ پر جوابی ٹیرف لگائیں گے، تو اس کا جواب ’نہیں‘ ہے۔"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے، اور ہمیں اس نئے عالمی منظر نامے میں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔"
Comments
0 comment