نام نہاد میئر کے پاس تمام محکمے ہیں مگر نیت ٹھیک نہیں، وسیم اختر

نام نہاد میئر کے پاس تمام محکمے ہیں مگر نیت ٹھیک نہیں، وسیم اختر

وسیم اختر نے کراچی کی صورتحال پر خصوصی گفتگو میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
نام نہاد میئر کے پاس تمام محکمے ہیں مگر نیت ٹھیک نہیں، وسیم اختر

Webdesk

|

31 Oct 2025

 کراچی: سابق میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں اکیلا نہیں پورا ملک کراچی کے حال پرچیخ رہا ہے، قیامت آچکی ہے اور کراچی والے دوزخ میں رہ رہے ہیں ۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کی صورتحال پر خصوصی گفتگو میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

سابق میئر کراچی نے کہاکہ اگر کسی کو صوبہ چھبتا ہے تو انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، تمام ڈسٹرکٹس کی سطح پر انتظامی یونٹ کے قیام سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پچھلے 17 سالوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی نے تو 40 سالوں میں بھی صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

وسیم اخترنے کہا کہ "یہ نہ ڈیم بننے دیتے ہیں، نہ صوبہ، نہ کینال، آخر آپ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے۔سابق میئر کراچی نے کہا کہ ایک پارٹی نے سندھ اور دوسری نے پنجاب پر قبضہ جما رکھا ہے، مگر ڈیلیوری زیرو ہے۔

کراچی کی زبوں حالی پر انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں پورا ملک کراچی کے حال پرچیخ رہا ہے، اگر آپ نے کچھ کیا ہوتا تو پورا ملک آپ کی بدعنوانی پر چیخ نہ رہا ہوتا ، کراچی کا برا حال کردیا اور اس پر ہٹ دھرمی یہ کہ بیان آتا ہے ہمارا مقابلہ پیرس سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ قیامت آچکی ہے اور کراچی والے دوزخ میں رہ رہے ہیں؟ اللہ ہم پر بس اب رحم ہی کرے۔انھوں نے زور دیا کہ "مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے کے پیچھے چھپنے والے نام نہاد جمہوریت پسندوں کو عوامی مفاد میں آٹ آف باکس فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر 26ویں آئینی ترمیم آسکتی ہے تو 27ویں ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے، اسی 27ترمیم کے زریعے انتظامی یونٹ ، ڈیمز ، کینال اور این ایف سی کے مسائل کو حل کروایا جائے۔

وسیم اختر نے سوال اٹھایا کہ کراچی پر خرچ کیے گئے ساڑھے تین ہزار ارب روپے کہاں گئے؟ سندھ حکومت اس رقم سے انکار بھی نہیں کرتی، مگر کارکردگی صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد میئر کے پاس تمام محکمے ہیں مگر نیت ٹھیک نہیں، اگر نیت ہوتی تو دادو، لاڑکانہ، سہیون، سکھر اور نوابشاہ کب کے ٹھیک ہوچکے ہوتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!