نیٹ میٹرنگ پالیسی، حکومت فی یونٹ 27 روپے کے بجائے اب 10 روپے میں خریدے گی

نیٹ میٹرنگ پالیسی، حکومت فی یونٹ 27 روپے کے بجائے اب 10 روپے میں خریدے گی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا
نیٹ میٹرنگ پالیسی، حکومت فی یونٹ 27 روپے کے بجائے اب 10 روپے میں خریدے گی

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2025

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے نیٹ میٹرنگ کے تحت فی یونٹ 27 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں 2025 میں مہنگائی میں کمی کے رجحان پر بھی بریفنگ دی گئی۔  

اجلاس میں نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد گرڈ صارفین پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی نئی شرح 10 روپے فی یونٹ ہوگی۔ تاہم، موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق جاری رہیں گے۔  

نیٹ میٹرنگ کے تحت درآمد شدہ (گرڈ سے لی گئی) اور برآمد شدہ (گرڈ کو فروخت کی گئی) بجلی کے یونٹس کی بلنگ الگ الگ کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد نیٹ میٹرنگ صارفین کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کرنا ہے، جو سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے باعث تیزی سے بڑھ رہا ہے۔  

اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ہے۔ ماہرین کے اندازوں کے مطابق، اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو 2034 تک یہ بوجھ 4240 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔  

حکومت کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے نئے قوانین سے نہ صرف گرڈ صارفین پر بوجھ کم ہوگا، بلکہ بجلی کے شعبے میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ اس فیصلے سے سولر انرجی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گرڈ کی استحکام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔  

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں اضافے سے بجلی کے شعبے کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مزید جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع اپناتے ہوئے بجلی کے شعبے کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!