پاک بحریہ کا ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میزائل نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک بحریہ کا ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ

Webdesk

|

3 Jul 2024

اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے گرانڈ بیسڈ ائیر ڈیفنس سسٹم کے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میزائل نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈرکوسٹ نے گرانڈ بیسڈ ائیرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پراطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!