پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

بلوچستان میں دہشت گرد فتنتہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔
پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Webdesk

|

29 May 2025

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑیگا، 24 کروڑ  پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالی نے ہرطرح سے پاکستان کی مددکی، معرکہ حق ثبوت ہے کہ جب قوم آہنی دیواربن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی،پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ظلم اور تعصب ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنتہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ کشمیرکا کوئی بھی سوداممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیرکو نہیں بھول سکتے، بھارت نے کئی دہائیوں سیکشمیرکے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہوچکا ہے، اب کشمیرکا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردارسازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!