پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ میزائل نیویگیشن کی سہولت رکھتا ہے

ویب ڈیسک
|
27 Dec 2023
پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، جو جدید ترین نیوگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ”فتح 2“ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ جو جدید ترین نیوگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ”فتح 2“ جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفردرفتار سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن 400 کلو میٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیات رکھتا ہے۔
Comments
0 comment