پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا

ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ،لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے، موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا

Webdesk

|

5 Jul 2024

اسلام آباد : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے فوری طور پر ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ،لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے، موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے۔

 مالا کنڈ ،سوات ،ہزارہ میں سیاح گئے ہوئے ہیں، اس لیے ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہڑتال آسان نہیں تھی پوری حکومت اس ہڑتال کے خلاف تھی ، ملک میں اب اسمگل پیٹرول کی فروخت زیادہ ہونے کا امکان ہے ،حکومت نے ڈبل ٹیکسیشن کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!