پاکستان اور بھارت پرانی پوزیشن میں آگئے، سرحد سے دونوں فوجیوں کی تعداد کم کررہے ہیں، جنرل ساحر شمشاد

ویب ڈیسک
|
30 May 2025
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے سرحد پر فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس پر عملدرآمد جلد ہوگا۔
خبررساں ادارے رائٹرز کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے مئی میں ہونے والی کشیدگی سے قبل تعینات فوجی تعداد پر اتفاق کیا ہے اور جون میں دونوں ممالک کے اتنے ہی فوجی تعینات ہوں گے جتنے ماضی میں تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد کشیدگی ہوئی تھی جس پر بھارت نے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ جبکہ 26 مقامات پر راکٹ فائروں سمیت ڈرونز اور دیگر میزائل مارے تھے۔
پاکستان کے بھرپور جواب پر امریکی صدر نے مداخلت کی اور دونوں ممالک کو جنگ بندی پر رضان مند کیا۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے رؤٹرز کو دیے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں افواج نے سرحد پر تعینات فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا، ’ہم تقریبا 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال میں واپس آ چکے ہیں۔‘
Comments
0 comment