پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کا اعلان، آزاد امیدواروں کی ایک نشست پر برتری
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی
Webdesk
|
10 Feb 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں آزاد امیدوار 138 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ تیسرے، مسلم لیگ ق 8 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست کامیاب ہوئی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ضیا نے پنجاب اسمبلی میں ایک نشست حاصل کی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست پی کے 266 رحیم یار خان پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے۔
Comments
0 comment