پی ٹی آئی کی پرانی قیادت کا بانی کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کا فیصلہ
 
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس مجوزہ تحریک میں فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر اہم رہنما شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کرے گی اور تحریک شروع کرنے کے لیے ان سے باقاعدہ اجازت طلب کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پرانی قیادت سندھ اور خیبرپختونخوا کے پرانے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اس تحریک میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ پارٹی کے ابتدائی نظریے کو ازسرِنو فعال کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد عملی طور پر متحرک نظر آئے گی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو پارٹی سے الگ نہیں کر سکتی، اور پارٹی کی اصل سمت بحال کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment