پی ٹی اے نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والوں کو خبردار کردیا

پی ٹی اے نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والوں کو خبردار کردیا

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے جو آن لائن نوکری کی تلاش میں دھوکہ دہی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والوں کو خبردار کردیا

Webdesk

|

28 Oct 2025

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے شہریوں کیلیے انتباہ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے مفاد عامہ کیلیے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں ایسے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے جو آن لائن نوکری کی تلاش میں دھوکہ دہی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ شہری آن لائن نوکری کی تلاش کے حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آنے والی ملازمت کی ہر پیشکش سچائی پر مبنی نہیں ہوتی۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا کہ اسکیمرز جعلی نوکری کے اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دہی کا نشانہ بناتے ہیں، وہ زیادہ تنخواہ اور آسان اوقات کار یا بیرون ملک لے جانے کا لالچ دیتے ہیں لیکن اصل میں وہ شہریوں سے پیسہ اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی کا حصول چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایجنٹس مختلف کمپنیوں کے ناموں سے نوجوانوں کو آن لائن ملازمت کی یشکش کرتے ہیں۔

سروے اور تحقیق کی آڑ میں وہ ان کی تصاویر اور لوکیشن حاصل کرتے ہیں، یہ معلومات ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف منفی استعمال میں لائی جاتی ہیں۔

پی ٹی اے نے پیغام میں کہا کہ اگر آپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسا کوئی بھی مواد نظر آئے جس میں نوکری کی پیشکش جو ضرورت سے زیادہ پرکشش لگے۔

 بھرتی کرنے والے شخص کی طرف سے صرف واٹس ایپ پر رابطہ کرنا اور اپنی شناخت چھپانا، نوکری کیلیے غیر ضروری معلومات کا مطالبہ کرنا جیسا کہ شناختی کارڈ نمبر یا گھر کا مکمل پتہ، لنکس یا موبائل ایپس ڈان لوڈ کرنے پر زور اور لوکیشن کا مطالبہ تو اس سے محتاط رہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق آن لائن تحفظ کے پیشِ نظر ہر نوکری کے اشتہار کی تصدیق کریں، پیشکش کرنے والی کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں، ان کا تصدیق شدہ ای میل چیک کریں یا متعلقہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

پیغام میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات غیر مصدقہ ذرائع سے شیئر نہ کریں، اگر اشتہار مشکوک لگے تو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں کیونکہ خوابوں کی نوکری اہم ضرور ہے لیکن آن لائن تحفظ اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!