پیر کو اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند رہیں گی، اعلان ہوگیا
محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
23 Aug 2024
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر صوبے بھر میں اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 26 اگست بروز پیر چہلم کے سلسلے میں کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر 26 اگست 2024 کو بند رہیں گے۔"
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے انتظامی کنٹرول میں تمام نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے۔ سوموار کو صوبہ بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
Comments
0 comment