پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

Webdesk

|

14 Jun 2024

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے بیس پیسے کمی کر دی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔   

پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے پر کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!