پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟
بجلی مہنگی ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
Webdesk
|
30 Mar 2024
اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ بجلی مہنگی ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے برعکس ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جب کہ آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 87 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
Comments
0 comment